حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے موقع پر مجالس عزاء رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے دفتر اور مختلف مراجعِ تقلید کے بیوت میں منعقد ہوں گی۔ ان تقریبات میں معروف خطباء اور ذاکرین خطاب فرمائیں گے۔
دفتر رہبرِ معظم انقلاب اسلامی:
رہبرِ معظم انقلاب کے دفتر میں یہ مجالس 1 سے 3 جمادی الثانی تک جاری رہیں گی، یہ مجالس صبح 10:30 بجے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوں گی، جہاں علمائے کرام اور ذاکرینِ اہل بیت علیہم السلام خطاب کریں گے۔
دفتر آیت اللہ نوری ہمدانی
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے دفتر میں مجالس کا آغاز 1 جمادی الثانی سے ہوگا اور یہ 4 دن تک جاری رہیں گی۔ ان مجالس میں حجت الاسلام نظری منفرد خطاب کریں گے اور رضا عاصی، عباس حیدرزادہ، اور حسن اخباری نوحہ خوانی کریں گے۔
دفتر آیت اللہ العظمی وحید خراسانی
آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کے دفتر میں مجالس پہلے ہی یعنی کل سے شروع ہو چکی ہیں اور 5 دن تک جاری رہیں گی۔ یہ مجالس خیابان شہداء میں واقع فاطمیہ حضرت ولی عصر (عج) میں صبح 10:30 بجے منعقد ہو رہی ہیں۔
دفتر آیت اللہ العظمی سبحانی:
آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کے دفتر میں 1 سے 3 جمادی الثانی تک تک روزانہ صبح 7 بجے سے عزاداری کا اہتمام ہوگا، جس میں علماء اور طلاب کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
آیت اللہ العظمی جوادی آملی
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کے دفتر میں مجالس عزاء 1 سے 3 جمادی الثانی تک صبح 10:30 بجے منعقد ہوں گی۔ یہ تقریبات قم کی خیابان شہداء میں واقع ان کے دفتر میں ہوں گی۔
بیت مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی
آیت اللہ صافی گلپایگانی کے بیت میں یہ مجالس 1 سے 3 جمادی الثانی تک جاری رہیں گی، جہاں معروف ذاکرین اہل بیت مرثیہ خوانی کریں گے۔
بیتِ تاریخی امام خمینی (رہ)
امام خمینی (رہ) کے تاریخی گھر میں بھی حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اہتمام ہوگا۔ یہ مجالس 1 سے 3 جمادی الثانی تک روزانہ شام 4 بجے منعقد ہوں گی۔
حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور مسجد جمکران
حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور مسجد جمکران میں بھی 1 سے 3 جمادی الثانی تک نماز ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کے بعد عزاداری کی مجالس کا انعقاد ہوگا۔